جمشید دستی کی عمران خان سے ملاقات آزادی مارچ میں شرکت کی دعوت قبول کرلی

اسلام آباد (این این آئی) رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے عمران خان کی جانب مارچ میں شرکت کی دعوت قبول کرلی۔ بدھ کو یہاں جمشید دستی نے بنی گالہ اسلام آباد میں چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات کی اور آزادی مارچ کی حمایت کا اعلان کیا۔جمشید دستی نے عمران خان کے مؤقف کی بھرپور تائید کی اور کہا کہ 14 اگست کو جنوبی پنجاب سے بڑا قافلہ اسلام آباد پہنچے گا۔جمشید دستی نے پی ٹی آئی کے آزادی مارچ کو عوام کے دلوں کی آواز قرار دیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...