اوکاڑہ( ثناء نیوز) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے میاں نواز شریف نے14اگست کیلئے 14ماہ بعد ہی مشکل سے اپنے حلیفوں سے رابطہ کیا ہے۔ عمران خان حریف ہیں لہٰذا وزیر اعظم کے رابطے کیلئے انکا نمبر بہت دور ہے۔ ’’اشارہ‘‘ کرنیوالے پہلے عمران کا تیر استعمال کریں گے پھر انقلابی تیر کو کمان میں رکھیں گے۔چودھری نثار کو پتہ چل گیا سیاست میں کلاس فیلو کا توخیال نہیں رکھا جاتاالبتہ ’’گلاس فیلو‘‘ کا خیال رکھا جائے تو اور بات ہے۔ ملکی سیاست میں ’’پرویزیت‘‘ مشترک ہوتی جا رہی ہے۔موٹے پرویز کے بعد ’’کوہ قاف‘‘ والوں کے پاس نکا پرویز ،پی ٹی آئی والوں کے پاس پتلا پرویز اور مسلم لیگ (ن) کے پاس درمیانہ پرویز (پرویز رشید) ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوکاڑہ پریس کلب میں ٹیلیفونک بات چیت کرتے ہوئے کیا۔حافظ حسین احمد نے کہا اب نوا شریف کو مولانا فضل الرحمن اور محمود خان اچکزئی کی بھی ضرورت ہے اور وہ شیر پاؤ اور ’’دیر پاؤ‘‘ سے بھی مل رہے ہیں اور ہوسکتا ہے’’ مٹی پاؤ‘‘ والوں سے بھی ملاقات ہو جائے۔
حافظ حسین