خیبر ایجنسی: دو کالعدم تنظیموں میں تصادم 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

خیبر ایجنسی (این این آئی) وادی تیراہ میں دو کالعدم مذہبی تنظیموں کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا، بعض کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ذرائع کے مطابق وادہ تیرہ میں زکا خیل کے علاقے میں دو کالعدم تنظیموں لشکر اسلام اور توحید الاسلام کے کمانڈوز میں تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں لشکر اسلام کے دو اور توحید اسلام کا ایک کمانڈو مارا گیا۔ ذرائع کے مطابق تصادم میں ملوث لشکر اسلام کے تین کمانڈوز بھی گرفتار کئے گئے ہیں۔ زخمیوں کومقامی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا جن میں بعض کی حالت نازک ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...