مکرمی! یوں تو ہر شہر میں ٹریفک کا مسئلہ ہوتا ہے مگر لاہور ایک ایسا شہر ہے جہاں ٹریفک کا مسئلہ دن بدن سنگین ہوتا جا رہا ہے۔ آئے دن سڑکوں کی توڑ پھوڑ اور پھر ان کودوبارہ نئے ڈیزائن کے ساتھ تعمیر کرنا ٹریفک میں اضافے کی ایک خاص وجہ ہے اکثر دیکھا دیکھا جاتا ہے کہ ایک نئی سڑک تعمیر ہو جاتی ہے اور بعد میں حکومت کو یاد آتا ہے کہ سیوریج کا انتظام تو کیا ہی نہیں تھا۔ پھر اسی نئی تعمیر کی گئی سڑک کودوبارہ توڑا جاتا ہے اور سیوریج کا انتظام ٹھیک کر کے اس سڑک کودوبارہ مکمل کیا جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانگی میں خلل شدت اختیار کر جاتا ہے۔مین روڈ پر تعلیمی ادارے بھی ٹریفک کے مسائل کی ایک وجہ ہیں۔ اندرون شہر میں بس اڈے بھی ٹریفک کے مسائل میں اضافے کا موجب بنتے ہیں حکومت کو چاہئے کہ وہ نئی سڑکوں کی تعمیر سے پہلے اچھی طرح پہلے پلاننگ کرے۔ تعلیمی داروں کو مین روڈ پر کھولنے کی اجازت نہ دے اور بس اڈوں کو اندرون شہر سے شہر کے باہر کی طرف شفٹ کر دے تاکہ ٹریفک کا یہ مسئلہ حل ہو سکے۔ (عمر امتیاز ایم اے او کالج لاہور)