مکرمی! پنجاب کے میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس کے داخلے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسئز کرتی ہے۔ ہر سال کی طرح جبکہ ابھی بارہویں کا رزلٹ نہیں آتا۔ یہ نیورسٹی رزلٹ سے پہلے ہی انٹری ٹسٹ کے فارم Rs:500 میں فروخت کرنا شروع کر دیتی ہے۔ جس نے 60 فیصد نمبر آئیں گے وہی انٹری ٹسٹ دینے کے اہل ہونگے۔ انٹری ٹسٹ فارم لینے کیلئے ہر کوئی پورے پنجاب سے دھڑا دھڑ لے رہا ہے۔ اگر جو لوگ فیل ہو گئے۔ یا ان کے 60 نمبر نہ آئے تو انکے یہ 500 نمبر ضائع ہو جائیں گے۔ یہ نیورسٹی اس طح کروڑوں روپے اکھٹے کر لیتی ہے۔ بارہویں کا رزلٹ آنے سے پہلے یہ لوٹ مار بند کی جائے۔ یہ جو لوگ کسی وجہ سے انٹری ٹسٹ نہیں دے سکیں گے۔ ان کے 500 فیصد واپس کئے جائیں گے۔ (ایم وائی ناز ،مسجد تاجدین گاف کلب مغلپورہ لاہور)