کراچی (سپورٹس رپورٹر ) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ وکھیل ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ کھیلوں کے ذریعے مثبت پیغام دینا چاہتے ہیں،ماضی میں پاکستان دہشت گردی کا شکار رہا ہے اب حالات میں الحمداللہ کافی بہتری ہے۔ پاکستان کھیلوں کے لئے محفوظ ملک ہے اور وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے جرات مندانہ اقدامات سے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے،اب ان کوششوں کے بعد غیر ملکی ٹیموں نے پاکستان میں آنا شروع کردیا ہے۔تمام ممالک کے سنوکر پلیئرز انشاءاللہ کراچی سے اچھی یادیں سمیٹ کر جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئی بی ایس ایف سکس ریڈ،ورلڈ ٹیم اور ماسٹرزچیمپئن شپ کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے ربن کاٹ کر اور سنوکر ٹیبل پر شاٹ کھیل کر ورلڈ چیمپئن شپ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ ان کے ساتھ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر جوزف لےو،ےورپیئن بلےئرڈ اےنڈ سنوکر اےسوسی اےشن کے صدراور ورلڈ سنوکرکے نائب صدر مےکسم کاسز،سپانسر جوبلی انشورنس کے طاہر احمد،جاوےد احمد ،ممتار صنعت کار تڈاپ کے سی ای او ایس ایم منیر،پی بی اےس اے کے نائب صدر جاوید کریم ،سےکرٹری منور شےخ اور دےگر موجود تھے۔چیمپئن شپ کے باقاعدہ مقابلے آج سے شروع ہونگے۔جس میں 18 ملکوںکے100 زائد کیوئسٹ شرکت کررہے ہیں۔
جس مےں افغانستان، آسٹرےلےا ، بحرےن، چےن ، مصر، انگلےنڈ، ہانگ کانگ، اےران ، لٹوےا ، ملائیشےا، فلپائن، قطر، سعودی عرب، سری لنکا ،ترکی اور ےو اے ای شامل ہےں ۔ عالم گیر شیخ کا کہنا تھا کہ پہلے اس اےونٹ کےلےے 24 ٹےموں نے کنفرم کےا تھا تاہم اب ہم17ٹےموں کی آمد پر بھی خوش ہےں ۔پاکستان مےں23سال بعد ہونے والے اےونٹ کے لےے ہم نے بھر پور تےاری کی ہے اور ہماری خواہش ہے کہ پاکستان کے کےوسٹ شاندار پرفارمنس دےں ۔سکس رےڈ مےنز اےونٹ مےں بھارت کے پنکج اےڈوانی جبکہ ٹےم اےونٹ مےں ہانگ کانگ کی ٹےم اعزاز کا دفاع کر ے گی ۔سکس رےڈ اےونٹ کی فاتح ٹےم کو 8 ہزار جبکہ وےمنز کو 3ہزار ڈالرز جبکہ ٹےم اےونٹ کی مےنز کی فاتح کو 6اور وےمنز کوڈھائی ہزار ڈالرز ملےں گے ۔ر ورلڈ سنوکر کے نائب صدر مےکسم کاسزنے کہا کہ پاکستان مےں طوےل عرصہ بعد سنوکر کے عالمی اےونٹ کے انعقاد پر مجھے بھی بہت خوشی ہے اور اس مےں عالم گےر شےخ کی کاوشےں قابل قدر ہےں کہ انہوں نے سنوکر کی ورلڈ فےڈرےشن کو اےونٹ کے لئے قائل کےا۔پاکستان اب سنوکر کے عالمی چےمپئنز کا ملک ہے اور مجھے محمد ےوسف اور محمد آصف کو دےکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے۔