لندن (سپورٹس ڈیسک) لیونل میسی نے نو کیمپ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ایک دوستانہ میچ میں روما کے ایک دفاعی کھلاڑی کو ’ٹکر‘ مار دی۔ بارسلونا نے یہ میچ با آسانی تین صفر سے جیت لیا۔ ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ فارورڈ کو اس حرکت کا ذمہ دار قراردیکر گراﺅنڈ سے باہر بھیج دیا گیا۔دیاگیا ہے۔ میسی نے فرانس کے کھلاڑی ماپاو¿ ینگا مبیوا کا گلا بھی دبایا۔میسی کو کبھی بھی بارسلونا کے لئے گراو¿نڈ سے باہر کی راہ نہیں دیکھنی پڑی لیکن بظاہر ایسا لگتا ہے کہ انہوں نے یہ رد عمل اس وقت دیا جب دونوں کھلاڑیوں کے سر ٹکرا گئے۔بارسلونا سیزن کا آغاز ایتھلیٹک بلباو¿ کے خلاف 23 اگست کو میچ کھیل کر کرے گا۔نیو کیسل کے سابق دفاعی کھلاڑی ینگا مبیوا کو بھی اس واقعے میں ملوث قرار دیا گیا جبکہ دیگر کھلاڑیوں نے معاملے میں مداخلت کی۔