سٹیج ڈرامہ ”بابا رانگ نمبر“ آجسے شالیمار تھیٹر میں پیش کیا جائیگا

لاہور (کلچرل رپورٹر) سٹیج ڈراموں کے معروف پروڈیوسر ملک طارق محمود جمعہ 7 اگست سے شالیمار تھیٹر میں نیا سٹیج ڈرامہ ”بابا رانگ نمبر“ پیش کریں گے۔ ڈرامے کے رائٹر اور ڈائریکٹر سرفراز وکی ہیں۔ ڈرامے میں مرکزی کردار اداکارہ ندا چودھری ادا کر رہی ہیں۔ دیگر کاسٹ میں سیمی خان، عرش، سوہا خان، سرفراز وکی، گڈو کمال، ندیم برال، طوطی برال، بلال راجہ، وقاص قیدو اور ساقی خان شامل ہیں۔ ڈرامے کے پروڈیوسر طارق ملک نے کہا ہے کہ اس تھیٹر میں ندا چودھری کافی عرصے کے بعد پرفارم کر رہی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن