لاہور (اپنے نامہ نگار سے) صدر لاہور بار چودھری اشتیاق احمد خاں اور سیکرٹری لیگل ایجوکیشن کمیٹی پنجاب بار کونسل مدثر چودھری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے آئین میں ترمیم کے فیصلے نے دوبارہ نظریہ ضرورت کو جنم دیا ہے اس فیصلے سے آزاد عدلیہ کا تاثر متاثر ہوا ہے۔