لاہور+ فیروز والہ (نامہ نگاران) ستوکتلہ کے علاقہ میں تیز رفتارموٹر سائیکل بے قابو ہوکر فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی۔ نوجوان ہلاک جبکہ اس کا دوست شدید زخمی ہوگیاہے ۔بتایاجاتا ہے کہ شالیمار سکیم کا رہائشی دکاندار جاوید اپنے دوست کاشف کے ہمراء موٹر سائیکل پرستوکتلہ کے علاقہ میں جارہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل بے قابوہوکرفٹ پاتھ سے جا ٹکرائی ۔جس کے باعث نیچے گر کر دونوں دوست جاوید اورکاشف شدید زخمی ہوگئے۔ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاوید دم توڑ گیا ۔ جی ٹی روڈ کی آبادی منوں آباد کالا شاہ کاکو کے قریب تیز رفتار ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص شفاقت علی ہلاک ہو گیا ڈرائیور فرار ہو گیا شفاقت علی سڑک عبور کر رہا تھا کہ تیز رفتار ٹرین نے اسے ٹکر مار دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال لایا گیا جہاں پر وہ دم توڑ گیا۔
موٹرسائیکل فٹ پاتھ سے ٹکرانے، ٹرین کی زد میں آکر 2 افراد ہلاک
Aug 07, 2015