رینجرز ٹریننگ سینٹراینڈ اسکول کراچی میں معنقدہ پاس آؤٹ پریڈ میں ایک ہزار تیس جوان تربیت کے بعد پاکستان رینجرز کا حصہ بن گئے، کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے پاس آؤٹ پریڈ کا معائنہ کیا،انہوں نے نوجوانوں کو مبارکباد دی اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے جوانوں میں انعامات تقسیم کئے،پاس آٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کا کہنا تھا کہ رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پیشہ ورانہ کوششوں سے کراچی کے حالات بہتری کی طرف گامزن ہیں اور آپریشن ہر طرح کی مصلحت اور دباؤ سے بالا تر ہے، آپریشن مکمل طور پر غیر سیاسی اور بلا امتیاز ہے۔ انکا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن کے اہداف کے حصول کیلئے کوئی کسر نہیں اٹھائیں گے اور آپریشن سے عوام کا اعتماد بحال ہوا ہے، کورکمانڈر کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن کے اہداف دہشت گردوں، معاونیں سہولت کار اور مالی مدد گار ہیں، سیکیورٹی اداروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گے، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف کارروائی ہماری آخری کاوش اور منزل نہیں ، بلکہ دہشت گردی کے اختتام کا آغاز ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے کہا کہ ہماری معاشری ذمہ داری ہے کہ اپنے اردگرد کے حالات و واقعات پر نظر رکھیں،اورکسی بھی غیر معمولی سرگرمی کی اطلاع متعلقہ اداروں کو دیں۔
کراچی آپریشن ہرطرح کی مصلحت اوردباؤ سےآزاد ہے،اہداف حاصل کرنے کیلئےکوئی کسر نہیں چھوڑیں گے: کورکمانڈر
Aug 07, 2015 | 17:46