ظفروال (نامہ نگار) 14 پونڈ وزنی اینٹی ٹینک مائن نالہ ڈیک سے برآمد ہو گئی۔ ظفروال کے قریب نالہ ڈیک کے کنارے واقع گاؤں پنڈی ریونیاں کے دیہاتیوں نے بھارت کی جانب سے پانی میں بہہ کر آنے والے 14 پونڈ وزنی اینٹی ٹینک مائن کی نشاندہی کی۔ اطلاع پر بم ڈسپوزل اسکوائر نارووال نے فوری جائے واقعہ پر پہنچ کر اینٹی ٹینک مائن کو ناکارہ بنا دیا۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کے انچارج نے میڈیا کو بتایا کہ اس بم سے بہت زیادہ نقصان ہوسکتا ہے۔