برطانیہ :چاقو کے حملے میں امریکی شہری کو ہلاک کرنے والے ملزم پر فرد جرم عائد

لندن (اے پی پی) برطانوی حکام نے گزشتہ ہفتے چاقو کے حملے میں امریکی شہری کو ہلاک کرنے والے ملزم پر فرد جرم عائد کردی ۔ برطانوی میڈیا کے مطابق گزشتہ ہفتے لندن کے رسل سکوائر میں 19 سالہ ذکریا بلہان نے ایک 64 سالہ امریکی خاتون سیاح کو چاقو کے وار کرکے ہلاک کردیا تھا۔ میٹرو پولیٹن پولیس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملزم پرفرد جرم عائد کردی گئی ہے اور انہیں ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ عدالت میں ابتدائی سماعت کیلئے پیش کیا جارہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...