لاہور(وقائع نگار خصوصی)الیکشن کمیشن کے حالیہ ممبروں کی تقرری کے طریقہ کار کے ریکارڈ کے حصول کیلئے صدر مملکت، وزیر اعظم چیئرمین سینٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کو دوبارہ خط لکھا دیا گیا۔جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے چئیرمین محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی طرف سے صدر مملکت، وزیر اعظم چیئرمین سینٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کو آئین کے آرٹیکل انیس اے کے تحت لکھے گئے دوسرے خط میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے حالیہ ممبروں کی تقرری میں شفافیت کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا گیا۔