ایف بی آر نے فیصل آباد کی زمین سب سے مہنگی قرار دیدی، لاہور کی دوسرے نمبر پر

Aug 07, 2016

لاہور(کامرس رپورٹر) ایف بی آر کے مطابق پاکستان میں سب سے مہنگی زمین فیصل آباد کی ہے ۔ایف بی آر کی طرف سے کی گئی زمینوں کی نئی ویلیو ایشن کے مطابق کچہری بازار فیصل آباد میں کمرشل زمین کی قیمت 1 کروڑ 58 لاکھ 96 ہزار روپے فی مرلہ ہے جبکہ سب سے مہنگی رہائشی زمین ستیانہ روڈ فیصل آباد کی ہے جس کی مارکیٹ ویلیو 1 کروڑ 8 لاکھ روپے فی مرلہ سے زیادہ ہے،دوسرے نمبر پر مہنگی زمین لاہور کی ہے لاہور میں کمرشل علاقوں میں ڈیفنس وائی بلاک، لبرٹی، فورٹرس کو مہنگے علاقے سمجھا جاتا ہے،لیکن ایف بی آر کے نزدیک سب سے مہنگی کمرشل زمین راوی روڈ پر 88 لاکھ روپے فی مرلہ ہے،اور سب سے مہنگی رہائشی زمین سوہا بازار میں 46 لاکھ 47 ہزار روپے مرلہ ہے، اسلام آ باد میں سب سے مہنگی کمرشل زمین بلیو ایریا میں 37 لاکھ 43 ہزار روپے فی مرلہ اور مہنگی رہائشی زمین ای سیون میں 17 لاکھ 29 ہزار روپے مرلہ ہے۔

مزیدخبریں