پشاور اور کوئٹہ میں تخریب کاری کے منصوبے ناکام‘ 3دہشت گرد گرفتار‘ بم برآمد

پشاور (نیوز ایجنسیاں+ بیورو رپورٹ) پولیس نے پشاور میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے کے دو بڑے منصوبے ناکام بنا کر دو مختلف کامیاب کاروائیوں کے دوران تھانہ متھرا پولیس نے 2 جبکہ تھانہ یکہ توت پولیس نے ایک دہشت گرد کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد، گھی ڈبے، ہینڈ گرنیڈز، 9 ایم ایم پستول اور موٹر سائیکلیں برآمد کرلئے۔ سرسری تفتیش کے دوران ملزمان نے کئی دہشت گردی واقعات ، سرکاری اور سکیورٹی انٹیلی جنس ایجنسیز آفیسرز کی ٹارگٹ کلنگ اور بم دھماکوں کے وادراتوں کی انکشافات کئے۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ کوئٹہ سے بیوروآفس کے مطابق ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں ایف سی نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ سڑک کنارے نصب دیسی ساختہ بم برآمد کرکے ناکارہ بنا دیا اور علاقے کو تباہی سے بچالیا۔ علاوہ ازیں محکمہ داخلہ و قبائلی امور حکومت بلوچستان نے ضلع کوئٹہ کی حدود میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری، اسلحہ کی نمائش اور ساتھ لیکر چلنے پر فوری طور پر پابندی عائد کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...