لاہور (این این آئی+ نیٹ نیوز) رواں سال کے چھ ماہ میں پاکستانیوں نے دبئی میں 3 ارب جبکہ بھارتی سرمایہ کاروں نے 7 ارب اور برطانویوں نے 4 ارب درہم کی جائیدادیں خریدیں۔ میڈیا رپورٹ میں دبئی لینڈ ڈپارٹمنٹ کے حوالے سے بتایا گیا ہے ڈیڑھ سال میں پاکستانیوں نے دبئی کی رئیلٹی مارکیٹ میں 18 ارب درہم (پاکستانی 512 ارب روپے) سے بھی زائد کی سرمایہ کاری کی۔2015ء میں غیرملکیوں میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کرنے والے بھارتی تھے جہاں 8756 سرمایہ کاروں کی جانب سے 20 ارب درہم کی پراپرٹی ٹرانزکشن کی گئی جبکہ 4889 سرمایہ کاروں کی جانب سے 10 ارب درہم کی پراپرٹی ٹرانزکشن کے ساتھ برطانوی دوسرے نمبر پر رہے۔ 6106 پاکستانی سرمایہ کار 8 ارب درہم کی پراپرٹی ٹرانزیکشن کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ جائیداد کے بروکرز کا کہنا ہے مقامی تاجروں کے بجائے ہمارے سیاستدانوں‘ بیورو کریٹس اور کچھ دیگر خریداروں نے دبئی میں پراپرٹی خریدی۔ پاکستانی تاجروں نے فائلرز اور نان فائلرز پر صفر اعشاریہ 3 سے صفر اعشاریہ 6 فیصد کے ود ہولڈنگ ٹیکس متعارف ہونے کے بعد اپنے پیسے نکال دئیے اور انہیں بیرون ملک منتقل کر دیا۔ پاکستانی مارکیٹ میں موجود پراپرٹی ڈیلرز نئے ویلیوایشن بیرون ملک منتقل کردیا۔ پاکستانی مارکیٹ میں موجود پراپرٹی ڈیلرز نئے ویلیوایشن ریٹس متعارف ہونے کے بعد مستقبلکے بارے میں تشویش کا اظہار کر رہے ہیں اور جائیداد کے بڑے بروکرز کا کہنا ہے ملک میں رئیل سٹیٹ ماکیٹ بہت تیزی سے زوال پذیر ہے۔