لاہور ائرپورٹ: آب زم زم کی پیکنگ میں موبائل فون سمگل کرنے کی کوشش ناکام شاہین ائرپورٹ سروسز کا ملازم گرفتار

لاہور (خبر نگار) کسٹم حکام نے شاہین ائرپورٹ سروسز کے ملازم عامر کو سمگلروں کو مدد دینے کے الزام میں گزشتہ روز گرفتار کرلیا۔ ملزم پاکستانی معیشت کو نقصان پہنچانے والی قیمتی اشیاء کی سمگلنگ میں ملوث افراد کو سہولت فراہم کرتا تھا۔ تفصیلات کے مطابق عامر نے چین سے موبائل فون لے کر آنیوالے ملزم نوید کو سہولت مہیا کی تھی۔ نوید جمعہ کو چین سے آنیوالی پرواز پر لاہور پہنچا تھا۔ لاہور ائر پورٹ پر اس نے اپنے بیگ کے اندر سے آب زم زم کے دو گتے کے ڈبے نکال کر سامان لے کر چلنے والی ریڑھی پر رکھے اور قطر ائرویز کے مسافروں کے ساتھ باہر نکلنے کی کوشش کی مگر اسسٹنٹ کلکٹر کسٹم عاصم اعوان نے ملزم کی کوشش ناکام بنا کر سوا کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 170جدید قیمتی موبائل فونز برآمد کر کے اسے گرفتار کر لیا۔

ای پیپر دی نیشن