اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف مشعل بردار ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے بھی شرکت کی۔ مشال ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی عوام بھارتی مظالم کے خلاف سڑکوں پر نکلیں۔