افغان صدراشرف غنی کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں پاکستانیوں کی زندگیاں بچانےکےبجائےیہ بحث ہوتی رہی کہ جس طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی اس نے اجازت نامہ حاصل کیا تھا کہ نہیں؟ افغان صدرکےدفترسےجاری پریس ریلیز کےمطابق افغان حکومت کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹرکو مرمت کے لئے روس جانے کی خاطر فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دی تھی۔ افغان صدرنےاعلیٰ سطح کی تحقیقاتی کمیٹی بنا دی جویہ جائزہ لے گی کہ جس ہیلی کاپٹر کو اجازت نامہ دیا گیا وہی آیا تھا یا کوئی اور ہیلی کاپٹربھیجا گیا۔ افغان حکام کا کہنا ہے کہ اگر یہ کوئی دوسرا ہیلی کاپٹر نکلا تو اس معاملےکواعلیٰ سطح پر اٹھایا جائے۔