کراچی پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث 3 دہشتگردوں سمیت 35 گرافتار، اسلحہ برآمد

Aug 07, 2017

کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی میں حساس اداروں نے بڑی کامیابی حاصل کرلی، کورنگی اور ابوالحسن اصفہانی روڈ پر پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے والے3 مبینہ دہشت گرد گرفتار کرلیے، رات گئے سی ٹی ڈی سے مقابلے کے دوران ہلاک دہشت گرد کی شناخت بھی کرلی گئی ،مبینہ دہشت گرد عمران کا تعلق ایم کیوایم لندن سے نکلا۔عمران ہفتہ کو رات گئے بلدیہ کے علاقے سعید آباد میں پولیس کے ساتھ مقابلے میں مارا گیا تھا۔راشد منہاس روڈ پر لال فلیٹ کے قریب رینجرز نے کارروائی کے دوران سیاسی جماعت کے دوکارکنوں کو گرفتار کرلیاجبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران 30افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔کراچی کے مختلف علاقوں میں حساس اداروں نے کارروائی کرکے 3دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، جو پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث بتائے جاتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان سوات گروپ سے ہے، جن کی شناخت ناصر، عرفان اور لیاقت کے نام سے ہوئی ہے۔ذرائع نے کہا کہ دہشت گرد کورنگی چکرا گوٹھ میں پولیس موبائل پر فائرنگ میں ملوث ہیں۔ واقعہ میں3پولیس اہلکار اور ایک کم سن لڑکا شہید ہوئے تھے۔اس کے علاوہ دہشت گردوں نے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر دوران ڈیوٹی ایک ٹریفک پولیس اہلکار کو شہید اور ایک کو زخمی کردیا تھا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد ابوالحسن اصفہانی روڈ شہید اہلکار کا اسلحہ بھی لے گئے تھے جسے برآمد کرلیاگیاہے۔
کراچی گرفتار

مزیدخبریں