نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بالی ووڈ مسٹر پرفیکشنسٹ اداکار عامرخان اور انکی اہلیہ کرن راﺅ سوائن فلو کا شکار ہوگئے۔ اداکارنے ایک ہفتے کیلئے اپنی سرگرمیاں منسوخ کردیں۔ دونوںایچ ون این ون وائرس میںمبتلا ہیں۔ عامرخان نے ویڈیو پیغام میں کہا ایک ہفتے تک گھر سے نہیں نکلوں گا تاکہ دوسرے لوگ محفوظ رہیں۔ سرگرمیاں منسوخ کرنے پر افسوس ہے۔