راجہ بشارت نے شادی کرکے دھوکہ دیا سیمل کا عدالت الیکشن کمشن جانے کا اعلان

Aug 07, 2017

لاہور (نیٹ نیوز) ق لیگ کی سابق رکن اسمبلی سیمل نے سابق وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت پر نکاح کر کے مکرنے کا الزام لگا دیا، کہتی ہیں راجہ بشارت کی منکوحہ ہوں لیکن اب وہ مکر رہے ہیں۔ انہوں نے عائشہ احد، عائشہ گلالئی اور اپنے معاملے میں کمشن بنانے کا مطالبہ عدالت اور الیکشن کمشن جانے کا اعلان کر دیا۔ سابق ایم پی اے سیمل کا کہنا تھا کچھ سیاسی شخصیات نے انہیں چودھری برادران کے خلاف اکسانے اور استعمال کرنے کی کوشش کی مگر میرا انکے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں، وہ عزت دار لوگ ہیں، راجہ بشارت نے مجھے ہی نہیں چودھری برادران کو بھی دھوکہ دیا۔ انہوں نے راجہ بشارت پر زیور اور گاڑی ہتھیانے کا بھی الزام عائد کیا۔

مزیدخبریں