شاہد خاقان سٹپنی وزیراعظم ‘ الیکشن بہت دور دیکھ رہا ہوں، عدالت پرسوں سے پہلے والیم 10 کھول دے: شیخ رشید

اسلام آباد(آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی سٹپنی وزیراعظم ہیں، الیکشن بہت دور دیکھ رہا ہوں، اس سسٹم کو لپیٹا نہیں جانا چاہئے، سپریم کورٹ سے درخواست ہے بدھ سے پہلے والیم ٹین کھول دیا جائے۔ نوازشریف این آر او چاہتے ہیں، وہ سول حکومت ختم کروانا چاہتے ہیں، نہیں چاہتے کہ حدیبیہ کیس کھلے، قوم عدلیہ اور فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ فوج کبھی نہیں چاہے گی کہ نظام خراب ہو، نئے انتخابات ہوئے تو نیا اتحاد بھی ہوگا، سلیکشن ہوئی تو اللہ حافظ۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں وزیراعظم کو مناظرے کا چیلنج کرتا ہوں اگر میں ثابت نہ کر سکا کہ دنیاکی سب سے مہنگی ایل این جی لی گئی تو میں استعفیٰ دیدوں گا اور اگر میں نے ثابت کردیا تو وزیراعظم استعفیٰ دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ طاہر القادری وطن واپس آرہے ہیں، ممکن ہے کہ 9 تاریخ تک وہ داتا دربار میں ہی بیٹھے رہیں، ممکن ہے کہ میں بھی انکے پاس جاو¿ں۔ طاہرالقادری چوبیس گھنٹے داتا دربار بیٹھ گئے تو نوازشریف جی ٹی روڈ پر ہی رہ جائیں گے، نوازشریف سول حکومت ختم کروانا چاہتے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...