پنڈی بھٹیاں‘ جھنگ: ٹریفک حادثات میں 6 افراد جاں بحق‘ 6 زخمی

پنڈی بھٹیاں+ جھنگ + حافظ آباد (نامہ نگاران) ٹریفک حادثات میں 6 افراد جاں بحق‘ 6 زخمی ہو گئے۔ پنڈی بھٹیاں میں موٹروے ایم ٹو پر تیز رفتار کار کی کیری ڈبہ کو ٹکر، حادثہ میں کیری ڈبہ میں سوار 3 افراد جاں بحق، 5 افراد شدید زخمی، ہسپتال منتقل۔ تفصیلات کے مطابق اصغر، فرید ، اشرف ، اختر دوستوں کے ساتھ کیری ڈبہ میں اسلام آباد سے کوٹ عبدالمالک جا رہے تھے جب وہ موٹروے ایم ٹو کوٹ سرور انٹرچینج کے قریب پہنچے تو پیچھے سے آنے والی تیز رفتار کار نے کیری ڈبہ کو ٹکر ماڑ دی جس کے نتیجہ میں کیری ڈبہ اور کار دونوںبے قابو ہو کر اُلٹ گئے جس کے نتیجہ میں اصغر اور فرید ساکن کوٹ عبدالمالک لاہور موقع پر ہی دم توڑ گئے، کار میں سوار کرن اطہر، اشرف، اختر و دیگر 3 افراد شدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کرنے کےلئے موٹر وے پولیس نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پنڈی بھٹیاں منتقل کیا گیا، جہاں اشرف ، اختر، کرن اطہر، کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث الائیڈ ہسپتال ریفر کر دیا گیا جہاں اشرف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا، پولیس نے کار ڈرائیور کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی۔ جھنگ سے نامہ نگار کے مطابق کار اور ٹریلر کی ٹکر سے 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ ملتان روڈ اڈہ قاسم آباد کے قریب شورکوٹ سے آنے والی کار نمبری 4027سامنے سے آنے والے ٹریلر نمبری 8225 سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں کار سوار تین افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...