نواز شریف اب مخالفین کیلئے پہلے سے زیادہ خطرناک ثابت ہونگے: رانا ثنا

لاہور (خبرنگار) صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ نواز شرےف اب اقتدار مےں نہےں مگر عمران خان کی پھر بھی چےخےں نکل رہی ہےں‘ سےاسی مخالفےن کےلئے نواز شرےف اب پہلے سے زےادہ خطرناک ثابت ہوں گے‘ عمران خان صرف خوابوں مےں ہی اس ملک کے وزےراعظم بن سکتے ہےں‘ پنجاب اور مرکز مےں آنےوالی حکومت بھی (ن) لےگ کی ہوگی اور عمران خان کے پی کے حکومت سے بھی ہاتھ دو بےٹھےں گے کےونکہ وہاں کرپشن اور لوٹ مارکے سوا کچھ نہےں ہو رہا‘ عائشہ احد اور عائشہ گلالئی کے معاملے میں فرق ہے، عائشہ احد دولت اور جائیداد کی خاطر ڈرامہ کر رہی ہے۔ صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور انکے ”دوست“ ےہ سمجھتے رہے کہ وہ نواز شر ےف کو وزےر اعظم کے عہدے کی کر سی سے الگ کر کے اپنے مقصد مےں کامیاب ہو جائےں گے مگر انکے تمام منصوبے ناکام ہوں چکے ہےں۔ عمران خان اقتدار مےں آنے کےلئے در بدر کی ٹھوکرےں کھانے پر مجبور ہےں مگر وہ کبھی بھی کسی سازش کے ذرےعے اقتدار مےں نہےں آسکتے۔

ای پیپر دی نیشن