لاہور + فیروز والا (نامہ نگاران) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میںڈاکوﺅںاور چوروںنے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلےں اور دےگر سامان لوٹ لےا ہے۔تفصےلات کے مطابق ڈاکوو¿ں نے ملت پارک، اتحاد کالونی کے احسن کے گھر سے 53 لاکھ روپے، ساندہ مےں جمیل اوراس کی فیملی سے5لاکھ، گلشن اقبال سکندر بلاک میں اشرف کے گھرسے 4لاکھ، رائے ونڈ سٹی مےں فواد سے 3لاکھ، چوہنگ مےں اشفاق اوراس کی فیملی سے 2لاکھ، مصطفی آباد مےں سلیم سے 1لاکھ، طلائی زیورات،موبائل فون اور دےگر سامان،ڈیفنس بی میں شیخ فہیم کے دفتر سے3 لاکھ 75ہزارروپے مالےت، شاہدرمےں افضال سے 3لاکھ25ہزارروپے، مصطفی آباد میں ظہیر کی دکان سے2لاکھ، اچھرہ مےں شاہد سے 1لاکھ60ہزار، اسلام پورہ مےں سلیم سے 85 ہزار روپے اور موبائل فون، گجر پو رہ میں ظفر سے 90ہزار، ملت پارک میں فرباج سے 44ہزارروپے اور موبائل فون لوٹ لےا ہے۔ چوروں نے فیصل ٹاﺅن میں سے فضل الرحمان، نشترکالونی میں سے فہیم کی گاڑیاں جبکہ مزنگ میںسے ندیم، ستوکتلہ میں رحمت، گرین ٹاﺅن میں یاسر، ڈیفنس سی میں سیف، وحدت کالونی میں عثمان، سمن آباد میں فیصل، نشترکالونی میں عرفان، نصیر آباد میں رمیض،اسلام پو رہ میں غلام سرور، سبزہ زار میں سے ارشاد اور حسنین کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی ہےں۔ فیروز والا سے نامہ نگار کے مطابق ڈاکوﺅں نے نصرت اقبال کے گھر میں داخل ہو کر ماں بیٹی پر تشدد کرکے چار لاکھ روپے کے زیورات، ہزاروں روپے کی رقم، موبائل فونزدیگر سامان لوٹ کر لے گئے۔ اشرف سے 65 ہزار روپے اور موبائل چھین لیا۔ محمددین کے بیٹے اور اسکے ساتھی طارق کو روک کر لوٹ لیا۔ نقدی، موبائل چھین کر لے گئے۔ چوروں نے عامر اورعلی رضا کے گروں میںداخل ہو کر ہزاروں روپے مالیت کا سامان چوری کرکے فرار ہو گئے۔ نامعلوم افراد نے چار موٹرسائیکلیں چوری کر لی۔