اسلام آباد(نوائے وقت نیوز) عائشہ گلالئی کے عمران خان پر الزامات پر سپیکر قومی اسمبلی نے مستقل بنیادوں پر اخلاقیات کمیٹی بنانے کی منظوری دیدی۔ کمیٹی آئندہ دو روز میں قائم کردی جائے گی۔ کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا۔ عمران خان اور عائشہ گلالئی کا معاملہ بھی 20 رکنی اخلاقیات کمیٹی میں جائے گا۔ کسی رکن کو دوسرے سے شکایت پر معاملہ اخلاقیات کمیٹی میں جائے گا۔ کمیٹی میں 13 حکومتی 7 اپوزیشن ارکان شامل ہوں گے۔ واضح رہے تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر سنگین الزامات عائد کئے تھے جس کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اس معاملے کے حل کیلئے ایک پارلیمانی کمیٹی بنانے کی تجویز دی تھی۔
عائشہ گلالئی کے الزامات سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی کمیٹی کو مستقل بنانے کی منظوری دیدی
Aug 07, 2017