وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ نوازشریف ووٹ کی طاقت سے وزیراعظم بنے اورعوام کے دلوں پر راج کیاہے، دھرنے دینے والے اور کرپٹ عناصر ہوش کے ناخن لیں اور ملک کی تقدیر سے کھیلنا بند کریں،شکست خوردہ سیاسی عناصر آج کل جو کررہے ہیں کل ان کو اس پرپیشمانی کا سامنا کرنا ہوگا، عوام نے دھرنوں اور کرپٹ عناصر کو پہلے بھی رد کیا اور آئندہ بھی شکست ان کا مقدر ہوگی۔لاہور سے جاری بیان میں وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف آج بھی مقبول ترین لیڈر ہیں اورہمیشہ رہیں گے, ہم پر تنقید کرنے والے پہلے اپنے صوبے پرنظر ڈالیں پھربات کریں ۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ناقدین کو علم ہے کہ پنجاب کارکردگی کے لحاظ سے بہت آگے ہے، کیونکہ توانائی ،انفراسٹرکچر،معیشت،صحت اورتعلیم کے شعبوں میں خاطر خواہ ترقی ہمارے کریڈٹ میں ہے مگرشکست خوردہ سیاسی عناصر آج کل جو کررہے ہیں کل ان کو اس پرپیشمانی کا سامنا کرنا ہوگا۔خادم اعلی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن)نے ہمیشہ قومی مفادات کو فوقیت دی ہے، عوام نے دھرنوں اور کرپٹ عناصر کو پہلے بھی رد کیا اور آئندہ بھی شکست ان کا مقدر ہوگی۔