نئی وفاقی حکومت جامع ہیلتھ پالیسی کا اعلان کرے:پی ایم اے

Aug 07, 2018

کراچی (ہیلتھ رپورٹر) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کیلئے نئی حکومت کو تجاویز دی ہے کہ مستقبل کی پالیسی سازی میںایک وفاقی جامع ہیلتھ پالیسی کی تشکیل دی جائے جس کی تمام صوبے پیروی کرتے ہوئے اس کو لاگو کریں۔ مغربی ممالک کی طرح مہنگے اور اعلی ترین صحت کے نظام کی جانب چھلانگیں لگانے کی بجائے بنیادی مسائل کے حل کی طرف توجہ دی جائے۔ بنیادی مراکز صحت کو فعال بنایا جائے۔ پی ایم ڈی سی (PMDC) ڈاکٹروں کی رجسٹریشن اور طبی تعلیم کے لئے ایک ریگیولیٹری باڈی ہے۔ پی ایم ڈی سی کے فوری انتخابات کروائے جائیں تاکہ یہ ایک خودمختار اور شفاف ادارے کے طورپر سامنے آسکے جو سیاسی مداخلت سے پاک ہو۔

مزیدخبریں