ایل این جی کا اصل معاہدہ عوام کے سامنے لائیں گے،شیخ رشیداحمد اب ہمیں مسٹر پاکستان بنناہے، سستی بجلی دینگے اورسستی گیس لائینگے، کارکنان اورمیڈیا سے گفتگو

Aug 07, 2018

راولپنڈی(نوائے وقت رپورٹ )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد نے کہاہے کہ عوام نے ہم پرجواعتماد کیا اس پرپورا اتریں گے۔ اب ہمیں مسٹر پاکستان بنناہے، پاکستانی مصنوعات، پاکستانی ٹرانسپورٹ اورپاکستانی جہاز استعمال کریں گے، سستی بجلی دینگے اورسستی گیس لائینگے، لیڈرشپ کیلئے امتحان ضرور ہیں لیکن ثابت قدمی سے کامیابی حاصل کریں گے، ان خیالات کااظہار انہوں نے این اے 60اور62کی مختلف یونین کونسلوں سے ملاقات کیلئے آنیوالے اے ایم ایل اور پی ٹی آئی کارکنان اورمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شیخ رشیداحمد نے کہاہے کہ لوگوں نے عمران خان کوجوووٹ دئیے ہیںان کے معیار اورخواہشات پرپورا اتریں گے،معیشت بہت بڑاچیلنج ہے لیکن ہمت سے کامیابی کی طرف بڑھیں گے،شیخ رشید احمد نے کہاکہ عمرا ن خان کے حلف اٹھانے سے پہلے ہی اپوزیشن والے اکٹھے ہوگئے ہیں ، ابھی توعمران خان نے پالیسی ہی نہیں دی تواپوزیشن کس بات پر اکٹھی ہورہی ہے؟انہوں نے کہاکہ لیڈرشپ کیلئے امتحان ضرور ہیں لیکن ہم ثابت قدمی سے کام کریں گے،وقت ثابت کرے گاکہ ہم نے کرپٹ قیادت کو شکست دی ہے،ایل این جی کے اصل معاہدے کوعوام کے سامنے لائیں گے۔

مزیدخبریں