امریکامیںنسلی تعصب، 50 سالہ سکھ کو مارمار کرشدید زخمی کردیا گیا

نیویارک(این این آئی) امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک 50 سالہ سکھ کو 2 سفید فام افراد نے متعدد مرتبہ تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کردیا۔ امریکی ٹی وی کے مطابق مذکورہ واقعہ ریاست کیلیفورنیا میں کے ایز اور فوٹے نامی سڑک کے انٹر سیکشن پر اس وقت پیش آیا جب متاثرہ شخص ایک مہم کے سلسلے میں مقامی امیدوار کے لیے پوسٹرز آویزاں کررہا تھا۔اس حوالے سے پولیس چیف ایڈم کرسچینسن کا کہنا تھا کہ پرتشدد حملے کی تحقیقات نسلی تعصب کے واقعے کے طور پر کی جارہی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سکھ کمیونٹی کے رکن کے خلاف پیش آنے والا یہ واقعہ گھناؤنا جرم ہے، جس کے خلاف بھرپور کارروائی کا آغاز کیا جاچکا ہے۔واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حملہ آور انہیں نشانہ بنانے کے دوران چیخ چیخ کر کہہ رہے تھے کہ تمہاری یہاں کوئی جگہ نہیں اپنے ملک واپس جاؤ، بعد ازاں ملزمان ان کے ٹرک پر اسپرے پینٹ کر کے فرار ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق حملے کے بعد فوری طور پر ایمبولینس بلائی گئی اور متاثرہ شخص کو موقع پر ہی طبی امداد فراہم کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن