نگران وزیر خزانہ کا آئی ایم ایف کا پیکج تیار کرنا قانونی دائرہ کار سے تجاوز ہے : رضا ربانی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سابق چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ کے بیان سے واضح ہے کہ آئی ایم ایف سامراجی قوتوں کا آلہ کار ہے‘ امریکہ کا ایجنڈا ہے کہ خطے میں اختلافات کو قائم رکھے۔ پیر کو نگران وزیرخزانہ کے آئی ایم ایف پیکج کی تیاری پر بیان پر رضا ربانی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نگران وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کا پیکج تیار کیا ہے تو قانونی دائرہ کار سے تجاوز ہے۔ آئی ایم ایف کے پاس جانا تباہ کن ہوگا۔ امریکی وزیر خارجہ کے بیان سے واضح ہے کہ آئی ایم ایف سامراجی قوتوں کا آلہ کار ہے سامراجی قوتیں آئی ایم ایف اور دیگر اداروں کو استعمال کرتی ہیں۔ امریکہ کا ایجنڈا ہے کہ خطے میں اختلافات کو قائم رکھے۔ امریکہ پاکستان کا مخصوص کردار چاہتا ہے نئی حکومت آئی ایم ایف کے پاس جانے والا اقدام نہ اٹھائے۔سینیٹر میاں رضا ربانی نے پی آئی اے میں لازمی سروس ایکٹ کے نفاذ کے خلاف سینٹ سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کرا دی۔ پیر کو سینیٹر میاں رضا ربانی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق لازمی سروس ایکٹ کے تحت پی آئی اے میں ٹریڈ یونین پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جو آئین کے آرٹیکل 17 کی خلاف ورزی ہے۔ قرارداد میں وفاقی حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ اس نوٹیفکیشن کو فوری واپس لیا جائے۔

رضا ربانی

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...