غنویٰ بھٹو نے جمائما سے معافی مانگ لی

کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹوکی سربراہ غنویٰ بھٹو نے سوشل میڈیا پر بغیر تحقیق الزام لگانے پر عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ سے معافی مانگ لی ہے۔ گزشتہ روز غنویٰ بھٹو نے جمائما اور ان کے بچوں کی ایک تصویر پر تنقید کرتے ہوئے ٹوئٹ کیاتھا کہ عمران خان کی فیملی اسرائیل کے دورے پر ہے‘ پاکستان اس کا کیا مطلب لے؟۔تصویر میں جمائما گولڈ اسمتھ اور عمران خان کے دونوں بیٹے قاسم اورسلیمان نظرآرہے ہیں جب کہ انہوں نے ایک ڈھیلا لباس بھی پہن رکھا ہے۔غنوی بھٹو کی اس ٹوئٹ پر جائما نے ردعمل میں جوابی ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھایہ تصویر اسرائیل کی نہیں میکسیکو کی ہے جہاں ہم لوگ چھٹیاں منانے گئے تھے‘ ہم لوگوں نے پونچوز پہنا ہوا ہے اور یہ یہودیوں کا مذہبی لباس نہیں ہے‘ غنوی بھٹو تمہیں شرم آنی چاہئے۔ جمائما کے ٹوئٹ کے بعد غنویٰ بھٹو کو اپنی غلطی کا احساس ہوا اور انہوں نے فوراً اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے لکھا میرے خدا یہ میکسیکو ہے‘ میں معذرت چاہتی ہوں مجھ سمیت لوگ کیسے اندھے لوگوں کی طرح مفروضے قائم کر لیتے ہیں لیکن مہربانی کر کے مجھے شرم پر لیکچر نہ دیں۔
غنویٰ معافی

ای پیپر دی نیشن