اسلام آباد (صباح نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کی نااہلی اور وزارت عظمی کا حلف لینے سے روکنے کیلئے دائر درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی۔ ترجمان شہدا فاﺅنڈیشن حافظ احتشام نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی نااہلی اور وزارت عظمی کا حلف لینے سے روکنے کیلئے درخواست دائر کی جس میں سیتا وائٹ کیس کو بنیاد بناکر استدعا کی گئی تھی کہ عمران خان صادق و امین نہیں ہیں۔ جسٹس عامر فاروق نے کیس کسی اور بنچ کے سامنے لگانے کیلئے معاملہ چیف جسٹس آفس کو واپس بھجوا دیا۔
معذرت
عمران کی نااہلی، وزارت عظمیٰ کے حلف سے روکنے کی درخواست، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے سماعت سے معذرت کر لی
Aug 07, 2018