ملتان(نمائندہ نوائے وقت) بہاء الدین زکریایونیورسٹی کے وائس چانسلرڈاکٹرطاہرامین افواہوں کے خاتمے کیلئے خود سامنے آگئے ،پریس کانفر نس میں تمام الزامات کو مسترد کردیا گزشتہ روز بیماری سے صحت یابی کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین کا کہنا تھا کہ ادویہ کے ری ایکشن سے حالت خراب ہوئی ،ہوش آیا توآئی سی یو میں تھا مجھے کچھ یاد نہیں کہ کیا ہوا تھا حتیٰ کہ ہوش میں آنے کے بعد ڈاکٹرز نے سوالات کئے وہ بھی یاد نہیں ، مگر افواہوں کی وجہ سے میرے خاندان کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، جو میڈیکل رپورٹ دی جاری ہے ان میں کوئی صداقت نہیں ، یونیورسٹی کے کچھ افراد افواہ ساز ی میں ملوث ہیں جواپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں ، ہم نے تین سال کے عرصے میں یونیورسٹی میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے یونیورسٹی کی ریکنگ بھی بہتر ہوئی ہے ڈاکٹر طاہر امین نے کہاہے کہ اس خطے کے نوجوانوں اور ان کے والدین کے اعتماد کا نتیجہ ہے کہ بہاء الدین زکریا یونیورسٹی میں داخلہ اوپن ہونے کے تین دن کے اندر 2500درخواستیںآچکی ہیں اور یونیورسٹی کی 43سال کی تاریخ میں پہلی مرتبہ آن لائن داخلے ہورہے ہیں۔