پولی کلینک میں ناقص انتظامات، ایک ہزار مریضوں کیلئے 2 ڈاکٹرز، قائمہ کمیٹی میں انکشاف

Aug 07, 2018

اسلام آباد (آئی این پی) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کیڈکے اجلاس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے اہم پولی کلینک ہسپتال کی ایمرجنسی میں روزانہ ایک ہزار تک مریض آتے ہیں جن کو دیکھنے کے لئے صرف دو ڈاکٹر ایک شفٹ کے مریضو ں کا معائنہ کر تے ہیں۔کمیٹی نے پولی کلینک کی ایمرجنسی سے مریضوں کو بغیر سایہ، دھوپ اور بارش میں ایمرجنسی میں وارڈ میں شفٹ کرنے اور ایمرجنسی وارڈمیں 50 بیڈز اور عملے کی کمی کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے حکام سے وضاحت طلب کر لی ، چیئرمین کمیٹی ڈاکٹر اشوک کمار نے ہدایت کی کہ دو نمبر دوائی اور وہ ڈاکٹر جو ہسپتال نہیں آتے اس کو کنڑول کیا جائے۔ ہسپتال کے قریب میڈیکل سکولوں میں ’’2نمبرادویات‘‘ کی بھرمار ہے، ڈاکٹرپرائیویٹ ہسپتالوں میں کام کر رہے ہیں، وضاحت طلب کر لی گئیانہوں نے کہا کہ ایمرجنسی کی یہ حالت ہے کہ مریض ہاتھوں میں اپنی ڈرپ پکڑ کر کھڑے ہوتے ہیں ۔ ایک ڈاکٹر اور دو نرسیں500 مریضوں کے علاج میں مصروف ہوتے ہیں۔

مزیدخبریں