سیالکوٹ: نالہ ڈیک میں 24 ہزار 712 کیوسک پانی کے باعث اونچے درجے کا سیلاب آگیا

سیالکوٹ(نامہ نگار)کوہ شوالک میں بارش سے کنگرہ کے مقام پر نالہ ڈیک میں 24ہزار سات سو بارہ کیوسک پانی کی وجہ سے انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ سیلابی پانی ہزاروں ایکٹر رقبہ پر پھیل چکا ہے جس سے زرعی رقبہ کو نقصان ہوا ہے اور انتظامیہ ہائی الرٹ ہوگئی ہے اور سیلابی پانی سے نپٹنے کیلئے اقدامات جاری ہیں ۔نالہ ڈیک میں سترہ ہزار کیوسک پانی گزرنے کی گنجائش ہے لیکن نالہ ڈیک میں پانی کی آمد24ہزار سات سو بارہ کیوسک تک پہنچ گئی ہے اور سیلابی پانی کناروں سے باہر نکل کر ہزاروں ایکٹر زرعی اراضی پر پھیل چکا ہے جس سے فصلوں کو بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...