لزبن (صباح نیوز)یورپ میں شدید گرمی کے باعث جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات رونما ہو نے لگے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپ میں شدید گرمی کے باعث جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات بڑھ گئے ، پرتگال میں پارہ 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ۔ جنگلات میں لگنے والی آگ پر سات سو چالیس فائر فائٹرز قابو پانے میں مصروف ہیں۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق پرتگال اور اسپین میں سخت گرمی کا راج برقرار ہے۔ آگ لگنے کے واقعات میں یورپ بھر کے کئی جنگلات جل کر خاک ہوگئے ،کچھ جنگلات ابھی بھی آگ کی لپیٹ میں ہیں۔ پرتگال کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ریسکیو اہلکاروں کا آپریشن جاری ہے۔ ہیٹ ویو اور ہیٹ اسٹروکس سے درجنوں افرادجان کی بازی ہارگئے ہیں جبکہ متعدد زیر علاج ہیں۔
یور پ میں شدید گرمی ،جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات بڑھ گئے
Aug 07, 2018