برلن(اے پی پی)جرمنی فرانس اور سوئٹزرلینڈ کے ساتھ اپنی سرحدوں پر نگرانی بڑھانے کے بارے میں غور کر رہا ہے۔ ترک وطن سے متعلق جرمن وزارت کے مطابق حکام نے خبردار کیا ہے کہ سپین سے مہاجرین کی ایک بڑی تعداد جرمنی کا رخ کرسکتی ہے۔ اٹلی کی جانب سے مہاجرین سے بھری کشتیوں کو اپنے ہاں قبول نہ کرنے کے بعد اسپین میں پناہ گزینوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔ جرمن حکام نے کہا ہے کہ وہ مہاجرین کی اس نئی لہر پر قابو پانے میں سپین کو تعاون فراہم کرنے پر تیار ہیں۔ اس سال جنوری سے جولائی کے درمیان اکیس ہزار سے زائد مہاجرین سپین پہنچے تھے۔