واشنگٹن (اے پی پی) سابق امریکی صدارتی امیدوار برنی سینڈرز اور نومنتخب خاتون رکن کانگریس الیگزینڈر اور کیسو کورٹز کے ملکی تاریخ میں پہلے مسلمان گورنر کیلئے مشترکہ جدوجہد کرنے کیلئے اتفاق کرلیا ہے کیونکہ نومبر میں درمیانی مدت کے انتخابات ہونے جارہے ہیں جو فیصلہ کرینگے کہ آئندہ امریکی صدر کون ہوگا۔ دونوں کانگریس ارکان نے 33سالہ مسلمان فزیشن عبدالسعید کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ عبدالسعید پہلی بار سین گریچن واٹمر اور ایک دوسرے ڈیمو کریٹک امیدوار کا مقابلہ کرنے والے ہیں۔ پرائمری انتخاب میں فیصلہ ہوگا کہ کون مشی گن ریاست کا گورنر بننے کیلئے ریپبلکن امیدوار کا مقابلہ کرے گا۔ اگرچہ 33سالہ مسلمان عبدالسعید اپنے مدمقابل واٹمر سے 6 پوائنٹ پیچھے ہیں لیکن برنی سینڈرز اور اوکیسو کورٹز کی حمایت نے ان کی مقبولیت میں اضافہ کیاہے۔
ڈیموکریٹس نے امریکی تاریخ میں پہلی بار کسی مسلمان عبدالسعید کو گورنر بنانے کی کوششیں تیز کردیں
Aug 07, 2018