اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحرےک انصاف نے انتخابی حلقوں کے نتائج روکنے پر تفتےش کا اظہار کےا ہے پی ٹی آئی ترجمان فواد حسےن چوہدری نے اس ضمن مےں بےان جاری کےا کہ کم و بےش 20 حلقوں کے نتائج انتظامی ےا عدالتی وجوہات کی بناءپر روکے جانا انتہائی نامناسب ہے 48 حلقوں مےں پہلے ہی ری کاﺅنٹنگ کی جا چکی ہے انتخابی نتائج مےں اس قسم کے تعطل سے انتقال اقتدار موخر ہونے کا اندےشہ ہوسکتا ہے انہوں نے کہا کہ سپرےم کورٹ پہلے ہی وضاحت کرچکی ہے کہ ری کاﺅنٹنگ کن وجوہات کی بنا پر ہوسکتی ہے چےف جسٹس آف پاکستان سے استدعا کی کہ وہ اس نامناسب تعطل کا نوٹس لےں انتخابی جمہوری عمل مےںکسی بھی قسم کی ناجائز تاخےر از حد نقصان دہ ہے ۔
فواد چوہدری