نیویارک (اے پی پی) امریکی ماہرین صحت نے کہا کہ ہلدی دماغ میں جمع ہونے والے مضرپروٹین کو کم کرکے ڈپریشن کو بھی دور کرتی ہے۔ امریکن جرنل آف جیرائٹرک سائیکاٹری میں ہلدی سے متعلق شائع ایک نئی تحقیق سے معلوم ہواہے کہ ہلدی دماغ کیلئے انتہائی بہترین ہے۔ اس کے دیگر بہت سے فوائدہیں۔ ماہرین کے مطابق ہلدی یاداشت کو30فیصد تک بہترکرتی ہے اور دماغ میں جمع ہونیوالے مضرپروٹین کو کم کرکے ڈپریشن کو بھی دورکرتی ہے۔ ماہرین اس مضرپروٹین کو الزائمراور دیگر کئی امراض کی وجہ بھی بتاتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق ہلدی کو گہری پیلی رنگت دینے والا ایک جادوئی مرکب، سرکیومن اس میں سب سے اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس سے قبل یہ کولیسٹرول گھٹانے، سرطانی رسولیوں کو کم کرنے، بلڈ پریشربرقراررکھنے، اندرونی سوزش کم کرنے میں بہت موثر ثابت ہواہے۔ڈاکٹر جیری اسمال تحقیق سے معلوم ہواہے کہ ہلدی کا اہم مرکب سرکیومن طویل عرصے تک دماغی صحت پر بہترین اثرات مرتب کرتاہے۔