اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کے الزامات لگانے والا کوئی بھی سیاسی رہنما الیکشن کمشن کے سامنے پیش نہ ہو سکا،الیکشن کمشن نے ہارس ٹریڈنگ کے الزامات لگانے والے سیاسی رہنماں کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت31 اگست تک ملتوی کر دی۔پیر کو الیکشن کمشن میں سینیٹ الیکشن 2018 میں ہارس ٹریڈنگ کے الزامات پر ازخود نوٹس پر سماعت ممبر سندھ عبدالغفار سومرو کی سربراہی میں چار رکنی کمشن نے کی،تاہم ہارس ٹریڈنگ کے الزام لگانے والا کوئی سیاسی رہنما الیکشن کمشن کے سامنے پیش نہ ہوا۔الیکشن کمشن نے ہارس ٹریڈنگ کےالزامات لگانے والے سیاسی رہنماوں کو دوبارہ نوٹسز جاری کر دئیے،الیکشن کمشن نے کیس کی سماعت31 اگست تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ الیکشن کمشن نے سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کے الزامات لگانے پر فاروق ستار،خواجہ اظہار الحسن، رضا ہارون، عظمی بخاری ،شہاب الدین خان،مریم اورنگزیب اور امیر مقام کو نوٹس جاری کیئے تھے۔
سینٹ‘ ہارس ٹریڈنگ