اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلیٰ اور تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ اگر پاکستان دہشت گردی کی جنگ میں فرنٹ لائن کردار ادا نہ کرتا توتو آج افغانستان امریکہ اور اسکے اتحادیوں کا قبرستان ہوتا ،سی پیک منصوبے نے پاکستان دشمنوں کی نیندیں حرام کررکھی ہیں،خنجراب سے گوادر تک سازشوں کا جا ل بچھایا جارہا ہے دیامر میں درجنوںسکول جلانے اور جج پر حملہ امریکی و بھارتی ایجنٹوںکی کاروائی ہے، شیطانی سرغنہ امریکہ احسان فراموشی اور دغابازی کا چیمپئین ہے امریکی امداد پاکستان و افغانستان میں دہشت گردی کو زندہ رکھے ہوئے ہے گردیزدہشت گردی کے پیچھے دہلی واشنگٹن اتحاد ہے ، امام علی ابن موسی الرضا ؑ نے افکار و عقائد و نظریات کے ٹکرائو کے دور میں اسلام پر ہونے والے حملوں کا مدلل جواب دیا اور دشمنان اسلام کی سازشوں کو ناکام بنا کر رکھ دیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے امام ضامن علی ابن موسی الرضا کی شہادت کی مناسبت سے ملک ایام عزا کے اختتامی روز مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
سی پیک منصوبے نے پاکستان دشمنوں کی نیندیں حرام کررکھی ہیں، موسوی
Aug 07, 2018