شرقپور:واٹرسپلائی لائن بوسیدہ، سیوریج کا پانی شامل ہونے لگا

شرقپور شریف (نامہ نگار) واٹر سپلائی کے پائیوں میں سیوریج کا پانی شامل ہونے سے شہری امراض میں مبتلا ہونے لگے تفصلات کے مطابق تحصیل شرقپور میں شہریوں کو پینے کا صاف پانی مہیا کرنے کیلئے تقریبا 40 سال قبل بچھائے گئے واٹر سپلائی کے پائپ بوسیدہ زنگ آلودہ ہونے سے جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکے ہیں جس کے باعث سیوریج کا پانی واٹر سپلائی کے پائپوں میں شامل ہورہا ہے پینے کا صاف پانی شہریوں کیلئے خواب بن گیا جبکہ گندا پانی پینے سے شہری پیٹ ،جگر سمیت مختلف قسم کے موذی امراض میں مبتلا ہورہے ہیں شہریوں نے کہا متعلقہ محکمے میں شکایات کرنے کے باوجود کئی کئی مہینے پائیوں کی مرمت نہیں کی جاتی جس کے باعث ہم واٹر سپلائی کے پانی سیوریج ملا گندا پانی استعمال کرنے پر مجبور ہیں انہوں نے فوری نوٹس لے کر اصلاح احوال کا مطالبہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...