فاروق آباد(نامہ نگار)پمسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی چودھری سجاد گجر نے کہا ہے کہ مشکوک نتائج سے بننے والی حکومت چل نہیں سکے گی الیکشن کا ڈھونگ رچاکر سلیکشن کی گئی پری پول رکنگ اور پوسٹ پول رگنگ کے ذریعے پسندیدہ پارٹی کو جتوایا گیا عوامی مینڈیٹ چوری کرنے والے قومی مجرم ہیں، ہم فکسڈ الیکشن کے نتائج کسی صورت قبول نہیں کرینگے نادیدہ قوتوں نے مسلم لیگ (ن )کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا ہے طے شدہ منصوبے کے تحت مسلم لیگ ن کو ہرایا گیا ہے جعلی مینڈیٹ والی حکومت کی مدت انتہائی کم ہوگی ان خیالات کااظہارانہوںنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر یوسی چیئرمین اسامہ ظہور گجر ودیگربھی موجودتھے۔