اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب

سانگلہ ہل (نمائندہ نوائے وقت ) اندراج مقدمہ کی رٹ پٹیشن پر عدالت نے صدر پولیس سے جواب طلب کر لیا تفصیلات کے مطابق ایک ماہ قبل نواحی چک 42 مرڑ میں ملک ساجد علی اور جاوید مسیح نے گھر گھس کر عدیل مسیح کو تشدد کا نشانہ بنایا پولیس نے کارروائی کی آڑ میں 1800 روپے بھی بٹور لیے لیکن مقدمہ بھی درج نہیں کیا مقامی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تمثال زیب نے 9 اگست کو رپورٹ طلب کر لی رٹ کی آئندہ سماعت سیشن کورٹ شاہ کوٹ میں ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن