شاہ کوٹ(نامہ نگار)بااثر ملزمان اجتماعی زیادتی کا شکار خاتون کو دھمکیاں دے کر صلح کے لئے دباؤ ڈالنے لگے تفصیلات کے مطابق چند روز قبل چار اوباشوںجہانگیر آفاق اختر اور بابر نے21سالہ بیوہ سونیا بی بی کو گن پوائنٹ پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا اور زیادتی کے دوران برہنہ حالت میں اسکی ویڈیو بھی بناتے رہے تھے جس پر مقامی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا مگر متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس اسکے ساتھ تعاون کرنے کی بجائے بااثر ملزمان کے ساتھ مل کر اس پر صلح کے لئے مسلسل دباؤ ڈال رہی ہے زیادتی کے دوران مجھ پر تانا گیا پسٹل اور میری بنائی گئی ویڈیو والا موبائل بھی برآمد نہیں کیا جا سکا مجھے خدشہ ہے کہ اگر ویڈیو نیٹ پر وائرل ہو گئی تو میں تھانہ سٹی کے سامنے پٹرول چھڑک کر خودسوزی کرلوں گی۔