شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی رہنما و اپوزیشن لیڈر میونسپل کمیٹی شیخوپورہ حاجی غلام نبی ورک نے کہا کہ امسال 14اگست کو قوم دوہری خوشی منائے گی ایک طرف جشن آزادی کی خوشیاں حاصل ہوں گی تو دوسری طرف عمران خان وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے انشاء اللہ پوری قوم ان خوشیوں کے لمحات کا لطف اٹھائے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے حاجی جہانزیب حبیب ایڈووکیٹ، کامران ذوالفقار ورک ایڈووکیٹ، حافظ مدثر مصطفی خاں، انیس ریاست ورک ایڈووکیٹ، رضوان الحق، عمر حیات گوپے رائ، سیف اللہ بٹر، ملک سمیع اللہ بلوچ اور میڈم جمیلہ یونس کے ہمراہ نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔